مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں جیل توڑ کر 46قیدی فرار ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے 7قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے ۔برازیل پولیس کے مطابق ریاست جنوبی ریو گرانڈی کی جیل سے منگل کی رات 3بجے 46قیدی 40میٹر طویل سرنگ بنا کر فرار ہو گئے۔ بعض قیدی بھاگتے ہوئے اپنی وردی راستے میں چھوڑ گئے ہیں جس سے ان کی شناخت میں مدد ملنے کی امید ہے ۔ پولیس نے 7قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے ۔لیکن 39قیدیوں کا پتا نہیں کہ وہ کہاں مفرور ہیں۔ حکام کے مطابق اس جیل میں 216 قیدیوں کی گنجائش تھی جبکہ جیل میں 430 قیدی موجود ہیں۔ جن کی نگرانی کے لیے صرف 12 اہلکار تعینات ہیں۔
برازیل میں جیل توڑ کر 46قیدی فرار ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے 7قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے ۔
News ID 1861037
آپ کا تبصرہ